ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستانی ٹی۔20 کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا گیا جس میں سنیئر بلے باز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : Jan 17, 2020, 12:03 AM IST

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والی ٹی۔20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی۔20 میچ آئندہ 24 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بالر حارث رؤف آسٹریلوی بگ بیش میں اپنی عمدہ کارکردگی کے سبب پہلی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

یہ میچز24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیم کا اعلان جمعرات کو چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا۔

سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم نے بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی تھی
حارث رؤف ان دنوں آسٹریلوی بگ بیش میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک 7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 27 رنز دے کر 5 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے جو اس بگ بیش کی بہترین انفرادی بولنگ بھی ہے۔

حارث رؤف نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔
آسٹریلیا کے دورے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حارث سہیل، فخرزمان، امام الحق، آصف علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ احسان علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ عماد بٹ محدود اوورز کی کرکٹ میں خود کو ایک کارآمد آل راؤنڈر ثابت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ احسان علی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلے ہیں جبکہ عماد بٹ نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا لیکن کوئی میچ نہیں کھیلے تھے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: بابراعظم (کپتان)، احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسٰی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر۔

شاہین شاہ آفریدی گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں تاہم اس عرصے میں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلتے رہے ہیں۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.