پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ بالر وقار یونس سدھو کو مشہور کپل شرما شو میں دیکھنا پسند کرتے ہیں خاص طور پر جب کپل مشہور گولڈن ڈک پر طنز کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم تھے جنہوں نے شو میں اپنی گیسٹ اپیئرینس کے دوران انکشاف کیا تھا جس کے بعد 1990 کے میچ میں سدھو کو وقار کے ہاتھوں آؤٹ ہونے پر سخت چھیڑا گیا ۔
کیو 20 کے دوران گلو فینس کے ٹویٹر پلیٹ فارم پر گفتگو میں وقار نے انکشاف کیا کہ سدھو پاجی کو شو میں چھیڑتے ہوئے انہیں دیکھ کر کتنا لطف آتا ہے۔
نیز وقار نے یہ بھی بتایا کہ کاجول ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ لیجنڈ امیتابھ بچن کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ وقار کے دونوں بالی ووڈ اسٹار ہی پسندیدہ ستارے ہیں ۔
وقار نے کہا کہ میں نے کپل شرما کا شو کئی بار دیکھا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میرا نام سدھو پاجی کے ساتھ کئی بار لیا گیا ہے جب میں نے 1990 کے میچ میں پہلی گیند پر انہیں آؤٹ کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ اس کی وجہ سے وہ شو میں بہت زیادہ چھیڑے جاتے رہے ہیں۔ ان دنوں ہم ہمیشہ ہندوستان کے خلاف کھیلنا پسند کرتے تھے کیونکہ ہم ان دنوں ہندوستان کے خلاف جیت جاتے تھے۔ تاہم آج کل ایسا نہیں ہے۔
سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ لیکن ہاں ، سدھو پاجی ہمیشہ ہی اچھے دوست اور اچھے صلاح کار رہے ہیں۔ وہ ایک عظیم شخصیت ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ بہت سارے شوز کیے ہیں اور کئی کرکٹ شوز بھی کیے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ انہیں اکثر گولڈن ڈک پر کپل شرما شو میں چھیڑا جاتا ہے جس پر مجھے بہت لطف آتا ہے۔