ETV Bharat / sports

پاکستان کا ٹی20 سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان - تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان نے 17کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں 19 سالہ نسیم شاہ اور حیدر علی کے علاوہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کو بھی سیریز کے لئے شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا ٹی20 سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:33 PM IST

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 28 اگست سے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچ 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ گزشتہ کئی ماہ سےمحدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل، انڈر 19 کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ تجربہ کار فاسٹ بالرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہے تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباً ایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے یہ کرکٹرز کچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں، لہٰذا انہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔

ہیڈ کوچ پر امید ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان نے اس فہرست میں 19 سالہ نسیم شاہ اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ تجربہ کار محمد حافظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض کو بھی اس سیریز کے لئے شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم :

بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، محمد عامر ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شعیب ملک اور وہاب ریاض۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.