ETV Bharat / sports

'ہمارے لیے برا دن تھا' - یہ دن ہمارا نہیں تھا

بھارتی انڈر۔19 ٹیم کے کپتان پریئم گرگ نے کہا کہ 'ورلڈکپ کا فائنل مقابلہ سخت رہا لیکن وہ دن ہمارے لیے برا اور بنگلہ دیش کے لیے اچھا تھا۔'

'ہمارے لئے برا دن تھا'
'ہمارے لئے برا دن تھا'
author img

By

Published : Feb 10, 2020, 9:26 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST

بھارتی انڈر -19 ٹیم کے کپتان پریئم گرگ نے کہا کہ 'گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہ دن ہمارا نہیں تھا۔ بھارتی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں انڈر -19 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کا پانچویں بار خطاب جیتنے کے خواب ٹوٹ گیا۔'

'ہمارے لئے برا دن تھا'
'ہمارے لئے برا دن تھا'

بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔

پريئم نے کہا کہ 'ٹیم میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں گئے۔'

یہ ہمارا دن نہیں تھا۔ مجھے خوشی ہے جس طرح گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا بہترین دینے کی کوشش کی۔ ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے ٹیم کو بہتر شروعات دلائی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بلے بازوں نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہمیں امید تھی کہ ہم کچھ رنز اور بنا پائیں گے۔

'ہمارے لئے برا دن تھا'
'ہمارے لئے برا دن تھا'

اس پچ پر 215-200 رنز ایک اچھا ا سکور ہوتا۔ 178 رنز کا ہدف اچھاا سکور نہیں تھا۔ لیکن اس کے باوجود ہمارے گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کی اور ہمیں میچ میں برقرار رکھا۔

کپتان نے کہاکہ بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کی لیکن میں اپنے گیند بازوں کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ جنوبی افریقہ میں کھیلنا اچھا تجربہ رہا۔ عالمی کپ سے پہلے بھی ہم نے یہاں سیریز کھیلی تھی جو بہترین رہی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.