ETV Bharat / sports

کرکٹ سیزن نہ ہونے سے 30 کروڑ پونڈ کا نقصان - انگلینڈ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سےکرکٹ سیزن نہیں ہوا تو بورڈ کو 30 کروڑ پونڈ (قریب 28 ارب 43 کروڑ روپے) کا نقصان ہو سکتا ہے۔

کرکٹ سیزن نہ ہونے سے 30 کروڑ پونڈ کا نقصان

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 4:07 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی کی گئی ہیں لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے آگے بھی کرکٹ کھیلا جائے گا اس کا امکان کم نظر آ رہا ہے۔ انگلینڈ میں کورونا سے حالات اتنے خراب ہیں کہ خود یہاں کے وزیر اعظم بورس جانسن اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کرکٹ سیزن نہ ہونے سے 30 کروڑ پونڈ کا نقصان
کرکٹ سیزن نہ ہونے سے 30 کروڑ پونڈ کا نقصان

ہیریسن نے کھلاڑیوں کی یونین پلئیرزکرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی آئرش کو خط بھیج کر کہا کہ ای سی بی کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے ان کے منصوبوں کو دوبارہ سے دیکھنا پڑے گا۔

کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ای سی بی نے 6.1 کروڑ پونڈ (تقریبا پانچ ارب 73 کروڑ روپے) کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ای سی بی کو امید ہے کہ وہ اپنے سیزن کو جون سے اگست کے درمیان شروع کر سکتا ہے۔

29 مارچ کو بھیجے گئےاپنے خط میں ہیریسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےکھیل کی دنیا کافی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس وائرس کا کرکٹ پر کافی اثر پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.