گزشتہ 24 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ زخمی ہوگیے تھے جس کے سبب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بھارتی ٹیم سے باہر رہے۔
بی سی سی آ ئی کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ایم ایس کے پرساد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جسپریت بمراہ اور شئکھردھون کو سر ی لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جسپریت بمراہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور اگلی سیریز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔سنجو سمسن کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بی سی سی آ ئی کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی آئندہ سیریز کے لیے روہت شرما اور محمد سمیع کو آرام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روہت شرما اور محمد سمیع کو آرام دینا ضروری تھا۔ ان کے لیے اگلی سیریز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہونا لازمی ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہے۔
آئندہ پانچ جنوری 2020 کو بھارت اور سر ی لنکا کے درمیان پہلا ٹی۔20 میچ گوہاٹی میں کھیلاجائے گا۔
سری لنکا کے خلاف بھارتی ٹیم:وراٹ کوہلی(کپتان)شیکھردھون،کے ایل راہل،شرئیس ایر،منیش پانڈے،سنجوسمسن،رشبھ پنت(وکٹ کیپر)،شھیم دوبے،یجویندرچاہل،کلدیپ یادو،رابندرجڈیجہ،شردل ٹھاکر،نوودیپ سینی،جسپریت بمراہ اورواشنگٹن سندر۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز:وراٹ کوہلی(کپتان)،روہت شرما(وائس کپتان)،شیکھردھون،کے ایل راہل،شرئیس ایر،منیش پانڈے،کیدارجادھو،رشبھ پنت(وکٹ کیپر)،شبھیم دوبے،رابندتجڈیجہ،یجویندرچاہل،کلدیپ یادو،نوودیپ سینی،جسپریت بمراہ،شردل ٹھاکراور محمد سمیع ۔