ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے کہا کہ گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچنے کے لئے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
کورونا وائرس کے سبب دنیا میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسے میں کھلاڑی ٹریننگ بھی نہیں لے پا رہے ہیں۔
!['گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچنے کی ضرورت'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7458350_pathan.jpg)
پٹھان نے ایک پروگرام میں کہا ’’انجری منیجمنٹ کافی ضروری ہے۔ ہمیں گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لئے دھیان مرکز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سبھی گیند بازوں پر توجہ دینی ہوگی‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ایک ٹیم میں 15 کھلاڑی ہوتے ہیں اور سبھی ٹیموں میں چار سے چھ گیند باز ہوتے ہیں۔ چاہے آئی پی ایل ٹیم ہو، انڈین ٹیم ہو یا دیگر بین الاقوامی اور گھریلو ٹیم ہو، ہمیں گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
گیند باز کئی مہینوں سے میدان سے باہر ہیں اور انہیں واپس لوٹنے پر زخمی ہونے سے بچنا ہوگا۔