بھارتی فاسٹ بالر محمد سمیع کو سری لنکا کے خلاف اگرچہ موجودہ ٹوئنٹی 20 سیریز سے آرام دیا گیا ہے، لیکن وہ نئے سال کے آئندہ چیلنجوں کے لئے پورے زور شور سے تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔
ٹیم انڈیا کے اسٹار بالر نے سوشل ویب سائٹ پر اپنی ٹریننگ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سمیع نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھاکہ ٹریننگ جاری ہے ۔ نئے سال میں نئی چیلنجوں کے لئے تیاری کر رہا ہوں۔
زبردست فارم میں چل رہے تجربہ کار فاسٹ بالر کو موجودہ تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے فی الحال آرام دیا گیا ہے۔
سمیع نے سال 2019 میں 20 میچوں میں 42 بین الاقوامی وکٹ نکالے ہیں۔ وہ ممبئی میں 14 جنوری سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف اہم تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قومی ٹیم میں واپسی کریں گے۔
سمیع نے گزشتہ سال عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک لی تھی اور فی الحال بھارتی ٹیم کے سرکردہ تیز گیندبازوں میں شامل ہیں۔