ETV Bharat / sports

' ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا ' - بھارتی کرکٹ ٹیم

اسٹار اوپنر لوکیش راہل نے مڈل آرڈر میں اپنی شاندار 80 رنز کی اننگز سے بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف کرو یا مرو کے مقابلے میں جیت دلانے کے ساتھ ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا ہے۔

' ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا '

author img

By

Published : Jan 18, 2020, 10:10 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے باقاعدہ اوپنرکے ایل راہل نے پانچویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 52 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 80 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ بنے۔

بھارت نے یہ میچ 36 رنز سے جیت کے ساتھ سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کر لی ہے۔

' ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا '
' ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کے اہم مسئلہ کو حل کر دیا '

راہل نے میچ کے بعد اپنے مڈل آرڈر میں اس شاندار کارکردگی کے لئے کئی بڑے بلے بازوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہاکہ میں نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کیلئے اسٹیون اسمتھ کین ولیمسن اور اے بی ڈی ویلیرس کے ویڈیو دیکھے تھے جس سے مجھے پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے میں کافی مدد ملی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے تکنیکی طور پر مڈل آرڈر پر کھیلنے کے لیے کچھ مختلف تیاری کی ہے لیکن میں نے کئی مڈل آرڈر کے بلے بازوں سے بات کی اور ان کے کئی سارے ویڈیوز دیکھے۔

میں نے وراٹ کوہلی سے بھی بہت بات کی اور ڈی ویلیرس، اسمتھ اور کین کے کئی ویڈیوز دیکھے کہ وہ کس طرح اپنی اننگز کو سنبھالتے ہیں۔

27 سالہ بلے باز نے کہاکہ ولیمسن ایسے ہیں جن کے ویڈیو میں نے کئی بار دیکھے کہ وہ کس طرح اپنی اننگز كو سنبھالتے ہیں اور کچھ خاص حالات میں کس طرح کھیلتے ہیں۔

میرا مقصد یہی ہے کہ کس طرح میں نے اپنے کھیل کو بہتر بنا سکتا ہوں اور کچھ خاص حالات میں بہتر کس طرح کھیل سکتا ہوں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.