بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز ماینک اگروال نے کہا کہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا اختتام برابری پر کریں گے۔ جیت کے ساتھ دورے کا آغاز کیا تھا اور جیت کے ساتھ وطن لوٹیں گے
بھارتی کرکٹر کاکہنا ہے کہ اپنے ایک بیان میں میانک اگروال نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ دوسرے اور آ خری ٹسٹ میچ میں ہماری ٹیم بلند حوصلو کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف جیت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے میدان میں اتاریں گے اور کیوی ٹیم کو شکست دیکر نہ صرف حساب چکتا کریں بلکہ سیریز کا اختتام بھی برابری پر کریں گے ۔ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے۔ دن برا تھا اس لئے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا
میانک اگروال کے مطابق میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ ایک میچ ہارنے سے ٹسٹ سیریز ختم نہیں ہوئی ہے۔ ابھی ایک ٹسٹ میچ باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے جو اچھا کھیل پیش کرتا ہے کامیابی بھی اس ہی کا مقدر ہوتی ہے۔
نوجوان بلے بازکے مطابق پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم سیریز کا آخری میچ جیتنے کرنے کے لئے متحد ہے ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 فروری کو کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ویلنگٹن ٹسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دس وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کے بلے باز دونوں اننگز میں پوری طرح سے ناکام رہے تھے۔