ETV Bharat / sports

کیا وراٹ نیا ریکارڈ بنائیں گے؟

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 21 فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سابق بھارتی کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:10 PM IST

وراٹ کوہلی کے پاس سوروگنگولی کوپیچھے چھوڑنے کا موقع

نیزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے پاس سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی سے آ گے نکلنے کا سنہرا موقع ہے

موجودہ وقت کے رن مشین وراٹ اب تک 84 ٹیسٹ میچوں میں 54.97 کی اوسط سے 7207 رنز بنا چکے ہیں اور وہ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ گنگولی نے اپنے کیریئر میں 113 ٹیسٹ میچوں میں 42.17 کی اوسط سے 7212 رن بنائے ہیں۔ گنگولی کو پیچھے چھوڑنے کے لئے وراٹ کو صرف 11 رنز کی ضرورت ہے۔

وراٹ کے پاس اس سیریز میں گنگولی ہی نہیں بلکہ دیگر بہت سے سرکردہ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑنے کا موقع رہے گا۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (7214) کو پیچھے چھوڑنے کے لئے وراٹ کو صرف 13 رنز کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ (7227) کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 26 رن، آسٹریليا کے ہی ڈیوڈ وارنر (7244) کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 43، انگلینڈ کے والی هیمنڈ (7249) کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 48 رن اور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن (7289) کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 88 رن کی ضرورت ہے۔

وراٹ یہ کام کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ وراٹ کے علاوہ ہندستان کے دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی اس سیریز میں ذاتی کامیابی حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔

اوپنر مینک اگروال کو ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 128 رن کی ضرورت ہے۔ مینک اب تک نو ٹیسٹ میچوں میں 67.07 کی اوسط سے 872 رنز بنا چکے ہیں۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اس سیریز میں دو ٹیسٹ کھیلتے ہی اپنے 50 ٹیسٹ پورے کر لیں گے اور ساتھ ہی ٹیسٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے کے لئے 156 رن کی ضرورت ہے۔

ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا اگر اس سیریز میں زبردست فارم دکھاتے ہیں تو ان کے پاس 6000 رن پورے کرنے کا موقع رہے گا۔ پجارا نے اب تک 75 ٹیسٹ میچوں میں 49.48 کی اوسط سے 5740 رن بنائے اور انہیں 260 رنز کی ضرورت ہے۔

بولنگ میں فاسٹ بولر ایشانت شرما کے پاس 300 وکٹ پورے کرنے کا موقع رہے گا۔ ایشانت نے گزشتہ فروری کو بنگلور میں فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تھا اور امید ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں جسپريت بمراه اور محمد سمیع کے ساتھ بھارتی تیز گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ایشانت نے اب تک 96 ٹیسٹ میچوں میں 32.68 کی اوسط سے 292 وکٹ لئے ہیں اور 300 وکٹ پورے کرنے سے وہ آٹھ وکٹ دور ہیں ۔بھارتی آف اسپنر روی چندرن اشون کے پاس بھی کچھ سرکردہ سے آگے نکلنے کا موقع رہے گا۔

اشون نے 70 ٹسٹ میچوں میں 362 وکٹ لئے جبکہ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے 88 ٹسٹ میچوں میں 362 وکٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے 113 ٹسٹ میچوں میں 362 وکٹ لئے ہیں ۔ سیریز میں ایک وکٹ لیتے ہی اشون ان دونوں گیند بازوں سے آگے نکل جائیں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.