ETV Bharat / sports

بہترین فٹنس کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتے ہیں - بھارتی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ بہترین فٹنس کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔ مستقبل میں ہم آرام کرنے کو ترجیح دیں گے۔

بہترین فٹنس کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتے ہیں

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:21 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہو نے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ حریف ٹیم کے پاس کتنا تحمل ہے۔ ہمیں ان سے زیادہ تحمل دکھانا ہوگا۔

بہترین فٹنس کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتے ہیں
بہترین فٹنس کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم کو سخت چیلنج دے سکتے ہیں

انہوں نے کہاکہ ہماری فٹنیس اور یکسوئی کی سطح ایسی ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف کہیں بھی کھیل کر سخت چیلنج پیش کر سکتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی میچ میں کنڈیشنز کے مطابق اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پاس بہت شاندار بلے باز اور بولر کے علاوہ بہترین فیلڈر بھی ہیں اس لئے ہمیں اچھے مواقع پر وکٹ لینے ہوں گے اور رن بنانے ہوں گے۔

وراٹ نے کہا کہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ نے ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔ ہر ٹیم لارڈس میدان پر کھیلے جانے والے اس چمپئن شپ فائنل میں پہنچنا چاہتی ہے اور ہم بھی ایسا ہی چاہتے ہیں۔

ویلنگٹن ٹیسٹ میں سلامی جوڑی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وراٹ نے کہاکہ پرتھوی شا کافی ہوشیار کھلاڑی ہیں اور ان کا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے۔

بھارتی کپتان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اسٹائل کے مطابق کھیلیں۔ مینک نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور امید ہے کہ وہ اسے دہرا پائیں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.