ETV Bharat / sports

بھارت اے اور نیوزی لینڈ اے کا غیرسرکاری ٹیسٹ میچ ڈرا - بھارت اے اور نیوزی لینڈ اے

شبھمن گل اور اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ سنچری ) کی بدولت بھارت اے اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان کھیلا گیا غیر سرکاری ٹیسٹ میچ بغیرکسی نتیجے پر ختم ہوا۔

بھارت اے اور نیوزی لینڈ کا غیرسرکاری ٹسٹ میچ ڈرا

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:56 PM IST

شبھمن گل (136) اور اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 101) کی شاندار سنچریوں سے بھارت اے اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 467 رنز بنائے جس سے مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔

بھارت اے اور نیوزی لینڈ کا غیرسرکاری ٹسٹ میچ ڈرا
بھارت اے اور نیوزی لینڈ کا غیرسرکاری ٹسٹ میچ ڈرا

بھارت اے کی جانب سے شبھمن نے 190 گیندوں میں 15 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 136 رنز بنائے اور رہانے نے 148 گیندوں میں 15 چوکے اور ایک چھکے کے سہارے ناٹ آؤٹ 101 رنز کی اننگز کھیلی

جبکہ وجے شنکر نے 103 گیندوں میں نو چوکے کے سہارے 66 رن بنائے۔ اس کے علاوہ هنوما نے 73 گیندوں میں نو چوکے کے سہارے 59 رن اور پجارا نے 53 رنز کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے پہلے پجارا اور شبھمن نے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے پر بھارتی اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 139 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔

پجارا ناتھن جی اسمتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور یہ شراکت ٹوٹ گئی۔

پجارا کے آؤٹ ہونے کے بعد شبھمن نے رہانے کے ساتھ شراکت شروع کی لیکن یہ شراکت صرف 38 رنز تک ہی چل سکی اور شبھمن آڈينٹل کی گیند پر ٹم سیفرٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

ان دو بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رہانے نے شنکر کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 120 رنز کی مضبوط شراکت ہوئی۔

شنکر کے آؤٹ ہونے کے باوجود رہانے کریز پر ٹکے رہے اور بھارت کو 81 رنز کی برتری دلا دی لیکن آخری دن ہونے کی وجہ سے میچ ڈرا پر ختم ہوا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نٹل نے 98 رن دے کر دو وکٹ اور جی اسمتھ نے 54 رن اور بلیئر ٹكنر نے 71 رن دے کر ایک ایک وکٹ لیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ اے نے پہلی اننگز میں ڈیرل مشیل کے 222 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکے کے سہارے ناٹ آؤٹ 103، گلین فلپس کے 65 اور وکٹ کیپر بلے باز ڈین كلیور کے 53 رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت نو وکٹ پر 386 رن بنا کر اننگز قرار دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.