دولت مشترکہ کھیل تنظیم نے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سنہ 2022 میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں 24 برسوں بعد کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دولت مشترکہ کھیل 27 جولائی سے 7 اگست تک جاری رہے گا جس کے 18 مختلف کھیلوں میں 45000 اتھیلیٹ حصہ لیں گے، اس ایونٹ میں 8 کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح رہے سنہ 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کرکٹ کو دولت مشترکہ کیل میں شامل کیا گیا ہے، سنہ 1998 میں ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کھلیوں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
دولت مشترکہ فیڈریشن کے صدر لوئیس مارٹن نے کہا کہ 'آج کا دن تاریخی دن ہے اور اس ایونٹ میں کرکٹ کا ایک مرتبہ پھر سے استقبال ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ خواتین ٹی 20 کرکٹ کو بہتر طور سے پیش کرنے کے لیے دولت مشترکہ کھیل سب سے بڑا اسٹیج ہے۔