ETV Bharat / sports

اظہر الدین کے نام پر اسٹینڈ کا افتتاح - محمد اظہر الدین

سابق بھارتی محمد اظہر الدین کے نام پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کا جمعہ کو افتتاح کیا گیا۔

اظہر الدین کے نام پر اسٹینڈ کا افتتاح
اظہر الدین کے نام پر اسٹینڈ کا افتتاح
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 8:11 PM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے یہ افتتاح کیا گیا۔

کلائی کے جادوگر کے نام سے مشہور محمد اظہر الدین بھارت کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے تین عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی کی تھی۔

56 سالہ اظہر الدین حال میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔اظہر نے بھارت کے لئے 99 ٹیسٹ اور 334 ون ڈے کھیلے جس میں انہوں نے بالترتیب 6215 اور 9378 رنز بنائے۔

حیدرآباد کے بلے باز اظہر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 229 میچوں میں 15855 رنز بنائے تھے جبکہ لسٹ اے میں ان کے نام 432 میچوں میں 12931 رنز درج ہیں۔

واضح رہے تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 112 رن بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے گزشتہ روز پریس کانفریس کے دوران کہاتھاکہ وہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ بننے کے بعد بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہاتھاکہ میں ہردن کچھ نیا کرنے کی کوشش کررہاہوں اور کچھ نیا سکھ رہاہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں ایک اچجا منتظمین بنوں۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.