بھارتی اسٹار آل راؤنڈڑ ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر نئے سال کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سربیا ئی اداکارہ نتاشا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔نئے سال پر سربیا اداکارہ نتاشا اسٹنكووچ کے ساتھ منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیرت زدہ کیا
انہوں نے اپنے مداحوں کونئے سال کی مبارکباد بھی دی جس میں لکھا، "میں نئے سال کا آغاز فائرورك کے ساتھ کر رہا ہوں۔
"
اگرچہ کچھ وقت بعد سوشل میڈیا پر ان کی اور نتاشا کی منگنی کا ویڈیو دیکھ کر مداح حیرت زدہ ہوگئے۔
اس ویڈیو میں ہاردک سمندر کے درمیان ایک کشتی پر نتاشا کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور گھٹنوں پر بیٹھ کر انہوں نے انتہائی رومانی انداز میں پرپوز کیا۔ نتاشا نے بھی مسکراتے ہوئے حامی بھری اور پھر پانڈیا نے انتہائی خوبصورت ہیرے کی انگوٹی پہناکر نتاشا سے منگنی کر لی۔
پانڈیا نے انسٹا گرام پر اپنے ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ میں تیرا ، تومیری جانے سارا بھارت،اس کے ویڈیو کے ساتھ نتاشا نے بھی سوشل ویب سائٹ پر پانڈیا کے ساتھ اپنی منگنی کی انگوٹی کی تصویرپوسٹ کی۔
آل راؤنڈر نے جیسے ہی اپنی تصویر نتاشا کے ساتھ پوسٹ کی ان کے مداحوں نے اس کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ وہیں ان کے ٹیم ساتھی لوکیش راہل اور يجویندر چہل نے بھی پانڈیا کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھی ہاردک سربیا کی اداکارہ نتاشا کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے رشتے میں ہیں۔ 26 سال کے پانڈیا پیٹھ کی چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہیں اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر رہے۔ پانڈیا نے اکتوبر میں اپنی پیٹھ کی سرجری کرائی تھی۔
پانڈیا چوٹ کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آئندہ گھریلو سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے لیکن بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے انہیں بھارت اے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
نوجوان آل راؤنڈر نے گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں آخری بار بھارت کی جانب سے کھیلا تھا۔
دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی منگنی پر دونوں کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔