جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز فاف ڈو پلیسس نے پیر کو جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ اور ٹی -20 ٹیموں کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔اس ماہ کی شروعات میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے فاف ڈو پلیسس کو ہٹا کر بائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر كوئنٹن ڈی کوک کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی تھی۔
كوئنٹن نے ڈو پلیسس کو آرام دیئے جانے کے دوران ٹی -20 سیریز میں بھی کپتانی سنبھالی تھی۔ڈو پلیسس نے ایک بیان جاری کر کہاکہ كوئنٹن ڈی کوک کی نئی قیادت میں اگلی نسل کے کھلاڑیوں کی تشکیل نو کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آرام کے دوران میں نے محسوس کیا کہ اتنے سال تک ٹیم کی کپتانی کرنا واقعی ایک حیرت انگیز احساس تھا۔ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنا ایک خاص اعزاز ہے۔ اس سفر میں کبھی کبھی اکیلے راستے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
لیکن میں اپنے کسی بھی تجربے سے مایوس نہیں ہوں کیونکہ اس نے مجھے وہ شخص بنا دیا ہے جس پر مجھے آج فخر ہے۔35 سالہ کھلاڑی نے کہاکہ جب میں نے قیادت سنبھالی تو میں نے قیادت کے ساتھ ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سب سے اہم طور پر ٹیم کی خدمت کرنے پر توجہ رکھتے ہوئے کام شروع کیا۔ کھیل کے تمام فارمیٹ میں کپتانی کرنے کا فیصلہ میرے لئے انتہائی مشکل تھا۔
سابق کپتان نے کہاکہ میں كوئنٹن، مارک باؤچر اور اپنے تمام ساتھیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ایک نئی اور نوجوان ٹیم تیار کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹ میں دستیاب رہیں گے اور نئے کپتان كوئنٹن کی کپتانی میں مکمل حمایت کریں گے۔
غور طلب ہے کہ جنوبی افریقہ کا 2019 ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی جس کے بعد سے مسلسل ڈو پلیسس کی کپتانی پر سوال اٹھ رہے تھے۔ ڈو پلیسس نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی -20 کے 112 انٹرنیشنل مقابلوں میں جنوبی افریقہ کی کپتانی کی جس میں انہوں نے 69 میچوں میں اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔