ETV Bharat / sports

ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے ہر میچ ایک سبق - بھارت نے ممبئی کے وانکھیڑے میدان

بھارتی اوپنر لوکیش راہل کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں سال 2020 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے ہر مقابلہ ایک سبق کی طرح ہے۔

ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے ہر میچ ایک سبق
ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے ہر میچ ایک سبق
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 8:04 PM IST

بھارت نے ممبئی کے وانکھیڑے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن کرو یا مرو کے میچ میں بدھ کو 67 رن سے جیت اپنے نام کر کے سریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ اس میچ میں اپنی 91 رن کی اننگ سے راہل کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

اوپننگ بلے باز کے ایل راہل نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ان کے لیے ہر میچ ایک سبق کی طرح ہے اور وہ سیریز میں اپنا تعاون دے کر کافی خوش ہیں۔
راہل نے کہاکہ اس میچ میں وراٹ اور روہت دونوں ہی جارحانہ موڈ میں کھیلنے اترے تھے۔ میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے سریز جیت لی۔ عالمی کپ سے پہلے تو ہر میچ اہم ہے۔

بھارت نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 240 رن کا بڑا اسکور بنایا جبکہ پہلے بلے بازی میں اس کا ریکارڈ بہت اچھا نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پہلے بلے بازی کرنے میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا نہیں رہا ہے۔ لیکن اس میچ میں ہمیں موقع ملا کہ پچھلی غلطیوں کو بہتر بنا سکیں اور ایسا کر پانے میں ہم کامیاب بھی رہے۔

راہل نے کہاکہ عالمی کپ سے پہلے یہ سریز جیت ہمیں کافی اعتماد دے گی۔ ہمارے لیے ہر میچ ایک سبق ہے۔بھارت کے لئے چھوٹے فارمیٹ میں اسکور کا دفاع کرنا کچھ عرصے سے تشویش کا سبب رہا ہے، لیکن اس مقابلے میں اس نے بخوبی اس کا دفاع کیا۔

ممبئی میں اس جیت سے پہلے تک وراٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے گزشتہ سات میں سے پانچ میچ ہارے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز کا دوسرا میچ بھی شامل ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.