ETV Bharat / sports

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان - سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز

اگلے ماہ سری لنکا کے دورہ پر جانے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں وکٹ کیپر بین فوکس اور اوپنربلے بازکیٹن جیننگز کی واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف  سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 9:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس اور اوپنربلےباز کیٹن جیننگز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف  سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے انگلینڈ ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پسلی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کو آرام کی غرض سے دستے میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے ہیں ۔

آخری بار ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے اہم اسپنر جیک لیچ بیماری سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ڈوم بیس اور میتھیو پارکنسن دوسرے ا سپنر ہوں گے۔

سری لنکا کے دورے کیلئے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے اور بین ا سٹوکس کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے ۔انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔اس دوران سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس سی بی) نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرےگی۔

سری لنکا آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ انگلینڈ کا رواں سال سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچ کی سیریز سے قبل دو ٹور میچ کھیلے گی جن میں سے ایک تین روزہ اور ایک چار روزہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 مارچ تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 مارچ تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

انگلش ٹیم : جو روٹ ( کپتان )، بین اسٹوکس ، ڈومینک بیس، ا سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، جیک کرولی، سیم کران، جو ڈینلی، بین فوکس، کیٹن جیننگز، جیک لیچ، میتھیو پارکنسن، اولی پوپ، ڈومینک سیبل، کرس ووکس اور مارک ووڈ ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.