ETV Bharat / sports

جیک کیلس جنوبی افریقہ کے بیٹنگ مشیر مقرر

سرکردہ آل راؤنڈرجیک کیلس کو بدھ کے روز باقی گھریلو سیشن کے لئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا بطور بلے باز مشیر منتخب کیا گیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کی ہے۔

جیک کیلس جنوبی افریقہ کے بیٹنگ مشیر مقرر
جیک کیلس جنوبی افریقہ کے بیٹنگ مشیر مقرر
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 7:52 PM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کہاکہ جیک کیلس نے بدھ سے پریٹوریا میں شروع ہوئے قومی کیمپ کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانی شروع کر دی ہے۔ کیلس نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 519 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا ہے اور تمام فارمیٹس میں ان کے نام 25،534 رنز اور 577 وکٹیں درج ہیں۔

وہ قومی ٹیم کی طرف سے 166 ٹیسٹ، 328 ون ڈے اور 25 ٹی -20 میچ کھیل چکے ہیں جس میں ان کے نام 62 سنچری درج ہیں۔

44 سالہ کیلس نے سال 2014 میں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ٹیم مینجمنٹ میں کیلس ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے بعد دوسرے سب سے مقبول چہرے ہیں۔ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر باؤچر کو گزشتہ ہفتے ہی چار سال کے لئے نیا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

43 سال کے انوچ اینكیوي کو اگست میں ٹیم ڈائریکٹر اور وٹس گبسن کو اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے ریلیز کئے جانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔

کیلس اس سے پہلے سال 2015 میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کوچ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں، انہوں نے کوچ ٹریور بیلس کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

کیلس آئی پی ایل میں سال 2015 میں کے کے آر کے بلے باز مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ گھریلو سیشن میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کی میزبانی کرے گی۔ فروری کے وسط میں وہ چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی -20 کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.