بی سی سی آئی نے جاری بیان میں بتایا کہ خواتین کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے لیے پانچ ، مردوں کی قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کے لئے دو عہدے اور جونیئر مرد ٹیم کی قومی سینئر سلیکشن کمیٹی کے لئے دو عہدوں پر درخواست مانگی گئی ہیں۔
![بھارتی کرکٹ بورڈ کو نئے سلیکٹرز کی تلاش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5758097_bcci.jpg)
بورڈ کے مطابق درخواست دہندگان کیلئے طے معیار پر اترنا عمل لازمی ہو گا۔ اس میں سینئر مرد ٹیم کے سلیکٹر کے لئے کم از کم سات ٹیسٹ میچ یا 30 فرسٹ کلاس میچ یا 10 ون ڈے اور 20 فرسٹ کلاس میچ کھیلنا لازمی ہیں اور اسے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے کم از کم پانچ سال کا وقت ہو چکا ہو۔
سینئر خواتین ٹیم کیلئے درخواست دہندگان کی ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے نمائندگی لازمی ہے اور اس کے لئے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے کم از کم پانچ سال کا وقت ہو چکا ہو۔
جونیئر مرد ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے کے لیے درخواست دہندگان تبھی اپیل کر سکتا ہے جب اس نے 25 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہوں اور اس کے لیے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے کم از کم پانچ سال کا وقت ہو چکا ہو۔یہ تمام درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔