ETV Bharat / sports

گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم پولیس چھاؤنی میں تبدیل

آسام میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں کے درمیان بھارت اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو ہونے والے پہلے ٹی -20 مقابلے کی ساری تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم قلعہ میں تبدیل

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:05 PM IST

سیکورٹی کے لحاظ سے اسٹیڈیم کو جیسے قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم اس مقابلے کے لئے جمعہ کو یہاں پہنچ گئی جبکہ سری لنکا کی ٹیم جمعرات کو یہاں پہنچ گئی تھی۔ پہلا میچ گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم قلعہ میں تبدیل
گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم قلعہ میں تبدیل

مقابلے کے لئے بھارتئ ٹیم نے شام کے سیشن میں مشق کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صبح خراب موسم کی وجہ سے اپنی پریکٹس نہیں کر پائی۔میچ کے لئے سخت حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کو اسٹیڈیم کے چاروں طرف تعینات کیا گیا ہے۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دیوجيت لون سیکیا نے کہا کہ اس میچ کے لئے گزشتہ دو ماہ سے تیاریاں کی جا رہی تھیں اور ہم اس میچ کی میزبانی کرنے کے لئے پوری طرح تیار هیں ۔

سیكيا نے بتایا کہ اب تک 27 ہزار ٹکٹ فروخت کئے جا چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ میچ ہاؤس فل رہے گا۔

بھارت گوہاٹی میں ہونے والے پہلے میچ میں اترتے ہی نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ٹی -20 میچ کھیلنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔بھارت اور نیوزی لینڈ نے ایک برابر 126 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔پاکستان 149 ٹی -20 میچ کھیل کر سب سے آگے ہے جس کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ ہیں۔

گوہاٹی کا مقابلہ بھارت کا 127 واں ٹی -20 میچ ہوگا۔بھارت نے سری لنکا کے خلاف اب تک 16 میچ کھیلے ہیں جس میں سے اس نے 11 میچ جیتے ہیں اور پانچ میچ ہارے ہیں۔

دلچسپ ہے کہ سری لنکا اس سیریز کے تینوں میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کی برابری پر پہنچ جائے گی۔سری لنکا نے اب تک 123 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔سیریز کے اختتام پر اس کے 126 ٹی -20 مقابلے ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈ اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں اسے ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔

بھارت نے 126 ٹی -20 میچوں میں 78 جیتے ہیں اور 44 ہارے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے 126 ٹی -20 میچوں میں 61 جیتے ہیں اور 56 میچ ہارے ہیں۔سری لنکا نے 123 میچوں میں 59 جیتے ہیں اور 61 ہارے ہیں۔دیگر ممالک میں آسٹریلیا نے 122 میچ، عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز نے 119 میچ، جنوبی افریقہ نے 115 میچ اور انگلینڈ نے 114 میچ کھیلے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.