ETV Bharat / sports

'ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ مثالی کرکٹر ہیں'

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فینچ نے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مثالی کرکٹر قرار دیا ہے

'ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ مثالی کرکٹر ہیں'
'ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ مثالی کرکٹر ہیں'
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 9:54 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:27 PM IST

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں1۔2 سے کامیابی حاصل کرنے میں معاون اپنی ٹیم کی تعریف کی ہے ، اس مققابلے میں آسٹریلیائی ٹیم نے 97 رنز سے شاندار جیت درج کی تھی ۔

'ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ مثالی کرکٹر ہیں'
'ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ مثالی کرکٹر ہیں'

آسٹریلیائی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لئے 194 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا اور اس کے گیند بازوں نے 15.3 اوور میں میزبان ٹیم کو 96 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

اس میچ میں مچل اسٹارک اور ایشٹن ایگر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ وارنر نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 37 گیندوں پر 57 رنز بنا ئے اور فنچ کے ساتھ ٹاپ آرڈر میں 120 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی ۔ پچھلے میچ میں 60 رنز بنانے کے بعد وارنر کی یہ لگاتار دوسری نصف سنچری ہے۔ وارنر کی مستقل مزاجی کی فنچ نے بھر پور تعریف کی ہے ۔

فنچ نے کہا کہ کھیل کے اس فارمیٹ میں اور شاید ون ڈے کرکٹ میں بھی ڈیوڈ وارنر اتنے عرصے تک اتنے مستقل مزاج رہے ہیں۔ اگر آپ ان کے آئی پی ایل کے ریکارڈ کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے زیادہ میچ کھیلے ہیں تو پتہ چل جائے گا کہ وہ کافی مستقل مزاج رہے ہیں اور وہ ایسے بلے باز ہیں کہ ایک بار جب وہ میدان میں داخل ہوجاتے ہیں اور اچھی فارم میں ہوتے ہیں تو انہیں گیند بازی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ انہیں میدان کے دونوں اطراف آسانی سے شاٹ کھیلنے کی رسائی حاصل ہوتی ہے۔

فنچ نے اسٹیو اسمتھ کی بھی تعریف کی۔ سابق کپتان اسمتھ نے کیپ ٹاؤن میں نمبر 5 کی پوزیشن پر بیٹنگ کی اور طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے محض 15 گیندوں میں 30 رنز بنائے جس میں 20 رنز اینرچ نورتجے کے آخری اوور سے حاصل کئے گئے ۔

اسمتھ نے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں نمبر 3 سے 9 تک ہر پوزیشن پر بیٹنگ کی ہے ۔فنچ نے کہا کہ اسمتھ نے شاٹس کے انتخاب کو بہتر بنانے میں سدھار کیا ہے۔ فنچ نے کہا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں مڈل آرڈر کھلاڑی یعنی نمبر 3 ، 4 ، 5 ہونے کے سلسلے میں وارنر سے تھوڑا سا مختلف ہیں ۔

آسٹریلیا کے کپتان نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسمتھ کھیل میں ضرورت پڑنے پر 200 کے اسٹرائیک ریٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

یا نامساعد حالات میں 2وکٹ پر دس رنز کے مجموعی اسکور پر بلے بازی کے لئے آنے پر چھ یا سات اوورز کے ذریعے آگے کھیل کی راہ ہموار کرتے ہیں واقعی یہ صلاحیت قابل ستائش ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.