ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ - آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ

بلے بازوں اور عمدہ گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کو279رنوں سے شکست دے کر تین ٹسٹ میچوں کی سیریز پرتین صفر سے قبضہ کرلیا

آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ
آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 10:33 PM IST

بلے باز ڈیوڈ وارنر اور بولر ناتھن لیون کی بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے آخری سیشن میں باقی چھ وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پیر کو 279 رنز سے جیت اپنے نام درج کرنے کے ساتھ سریز میں بھی 3-0 کی کلین سویپ کر لی ہے ۔

آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ
آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے مہمانوں کے سامنے 416 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے سامنے کھلاڑیوں کی بیماری سے پریشان نیوزی لینڈ 47.5 اوور میں 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور مقابلہ چار دن میں ہی ختم ہو گیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے لیون نے کیوی ٹیم کی دوسری اننگز میں 16.5 اوورز میں 50 رنز دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ نکالے، لیون نے پہلی اننگز میں 68 رن دے کر پانچ وکٹ نکالے تھے اور اس طرح میچ میں اپنے 10 وکٹ بھی پورے کئے۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں چائے کے وقفہ تک 27 رن پر چار وکٹ گنوائے اور ٹام بلنڈیل، جیت راول اور گلین فلپس کے وکٹ مسلسل گر ےجبکہ اننگز میں اس کے 37 اوور باقی تھے۔ لیون نے بہترین ا سپن گیند بازی کی بدولت اپنے ہر اوور میں وکٹ نکالے جبکہ مشیل اسٹارک نے بلنڈیل اور لاتھم کو آؤٹ کیا اور 25 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔

آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ
آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ پر کلین سویپ

کیوی ٹیم کی اننگز میں نچلے آرڈر کے کولن ڈی گرینڈهوم کی 52 رنز کی اننگز سب سے بڑی رہی۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 251 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ سے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور دوسری اننگز میں 40 رنز بنا لئے تھے جس سے اس کے پاس مجموعی برتری 243 رنز ہو گئی تھی۔

صبح اس نے اپنی اننگز کو یہیں سے آگے بڑھایا۔ اس کے کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 23 رنز اور جو برنس نے 16 رنز سے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے کھیلنا شروع کیا اور 52 اوور میں دو وکٹ پر آسٹریليا نے دوسری اننگز میں 217 رنز بنانے کے ساتھ اپنی اننگز کا اعلان کر دیا۔

اوپنر وارنر نے 159 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111 رنز بنائے وارنر نے لنچ سے پہلے اپنی 24 ویں سنچری مکمل کی۔ برنس نے 79 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ وہ ٹاڈ ایسلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

مارنس لابوشین نے بھی اپنی مسلسل اچھی فارم دکھائی اور 74 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 59 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔پہلے وکٹ کے لئے وارنر اور برنس نے 107 رنز اور دوسرے وکٹ کے لئے وارنر نے لابوشین کے ساتھ 110 رن کی شراکت کیں اور کیوی ٹیم کے سامنے مشکل 416 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

وارنر کی ایس سي جي پر حالیہ آٹھ ٹیسٹ اننگز میں یہ چوتھی سنچری ہے جس میں ان کے اسکور ناٹ آؤٹ 111، 45، 56، 55، 113، ناٹ آؤٹ 122 اور 4 اور 101 ہیں۔اگرچہ اننگز میں وارنر اور لابوشین کو پچ پر رننگ کے لیے امپائر علیم ڈار نے پانچ رنز کی پنالٹی بھی لگائی۔ لابوشین کو میٹ ہنری نے جیسے ہی آؤٹ کیا آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اننگز کا اعلان کر دیا۔

نوجوان بلے باز لابوشین کو ان کی زبردست کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز ڈکلئیر کیا گیا، انہوں نے گزشتہ گھریلو پانچ ٹیسٹ میچوں میں غیر معمولی اوسط سے 896 رن بنائے ہیں۔

اس سیریز میں کلین سویپ سے آسٹریلیا کو 40 ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں جس سے وہ ٹیبل میں 10 میچوں میں 296 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر مضبوط ہوئی ہے۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندستانی ٹیم سات میچوں میں سب سے زیادہ 360 پوائنٹس لے کر سب سے اوپر برقرار ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.