پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔
ظفر سرفراز کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں 7 اپریل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے حوالے سے ڈان نے خبر دی کے کہ انہیں 7اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں کئی دن سے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج وہ وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
تیس اکتوبر 1969 کو پیدا ہونے والے ظفر سرفراز نے کبھی بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی لیکن 52سالہ کرکٹر کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔ ظفر سرفراز کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس (کویڈ -19) رکنےکا نام نہیں لے رہا ہے اوراب یہ دنیا کے بیشترممالک (205 ممالک اورعلاقوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 108804 تک پہنچ گئی ہے اور 1771881 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔