ETV Bharat / sports

کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی آئی پی ایل کھیل سکیں گے کھلاڑی

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن میں کھلاڑیوں اور عملے کوسخت جانچ کے عمل سے گزرنا ہوگا، جنہیں یو اے ای میں مشق شروع کرنے سے قبل کم از کم چار ٹیسٹ پاس کرنے ہونگے اور ایک ہفتہ کورنٹائن ہونا ہوگا۔

corona test necessary for playing IPL cricket
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 5:40 PM IST

آئی پی ایل نے جانچ اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے عمل کا ڈرافٹ دستاویز فرنچائزی ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

ایس او پی میں بتایا گیا ہے کہ 53 دن کے اس ٹورنامنٹ کے دوران سفر، قیام اور ٹریننگ کے لیے کیا کرنا ہوگا اور کیا نہیں کرنا ہوگا۔ اس ٹورنامینٹ کے میچ دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی نے ابھی ٹورنامنٹ شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے اور اسے یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے بھارتی حکومت سے باضابطہ منظوری کا انتظار ہے۔

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ٹیموں کو کم سے کم عملے کے ساتھ سفر کرنے کو کہا گیا ہے اور وہ 20 اگست کے بعد ہی سفر کرسکتی ہیں۔

ایس او پی میں آئی پی ایل نے ٹیم کے ممبروں کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت دے دی ہے، لیکن انہیں حیاتیاتی حفاظتی ماحول میں رہنا ہوگا حالانکہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ ہر فرنچائزی کا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ہرمنپریت اور سریش رائنا بنے گلوبل برانڈ ایمبیسڈر

آئی پی ایل نے یہ ضروری کردیا ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک ڈاکٹر ہونا چاہئے تاکہ خطرے کوکم رکھنے میں فرنچائزی کومدد مل سکے اوروہ کورونا کے تیئں ٹیم کو آگاہ رکھ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.