ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی کی کورونا کے خلاف 51 کروڑ کی مدد - بی سی سی آئی کی کورونا کے خلاف 51 کروڑ کی مدد

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی وبا بن چکے خطرناک کورونا وائرس كووڈ -19 سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 51 کروڑ روپے کی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی کی کورونا کے خلاف 51 کروڑ کی مدد

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:01 PM IST

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کورونا سے لڑنے کی بھارت کی جنگ میں بی سی سی آئی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 51 کروڑ روپے کی مدد کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی کی کورونا کے خلاف 51 کروڑ کی مدد
بی سی سی آئی کی کورونا کے خلاف 51 کروڑ کی مدد

بی سی سی آئی نے کہا کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور وہ اس بحران کی گھڑی میں ملک کی مدد کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

بورڈ نے ساتھ ہی کہا کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا اور اس سے جو ہر ممکن مدد ممکن ہو گی وہ کرے گا۔
اس سے پہلے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے وزیراعظم ریلیف فنڈ اور وزیراعلی راحت فنڈ میں 25-25 لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔

سچن نے اس مشکل دور میں مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا اور 50 لاکھ روپے کی رقم عطیہ دی۔ سابق بھارتی اوپنر اور بی جے پی کے گوتم گمبھیر اپنے ایم پی فنڈ سے 50 لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔

بھارتی بلے باز سریش رینا نے کورونا متاثرین کی مدد کرنے کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 31 لاکھ اور اتر پردیش ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 21 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لئے 4000 ماسک دیئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ایک چاول کمپنی کی مدد سے 50 لاکھ کے چاول بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔
سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سي اے) نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور وزیر اعلی راحت فنڈ میں 21-21 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سي اےبي) نے مغربی بنگال حکومت کے ہنگامی امداد فنڈ میں صدر ابھیشیک ڈالمیا کے ذاتی طور پر پانچ لاکھ روپے ملاکر 25 لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 50 لاکھ روپے دیئے ہیں جبکہ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آرسی اے) نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی طرف سے قائم وزیر اعلی راحت فنڈ میں 11 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور مغربی بنگال حکومت میں وزیر لكشمی رتن شکلا نے ممبر اسمبلی کے طور پر ملنے والی اپنی تین ماہ کی تنخواہ اور بی سی سی آئی سے ملنے والی تین ماہ کی پنشن کورونا متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعلی راحت فنڈ میں دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.