پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 'مین آف دی میچ' کا اعزاز پانے والے آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
کرس ووکس نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 'مین آف دی' میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرس ووکس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیریز 0-2 سے اپنے نام کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ان کی ٹیم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لیے میدان میں اترے گی۔
ووکس نے ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ سیریز میں کامیابی کی تکمیل کے لیے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔