کرس گیل اس وقت ونڈيز کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز برائن لارا کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں، ان دونوں بلے بازوں نے 299 یک روزہ میچوں میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا اور اس میچ میں اترتے ہی کرس گیل یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے اور دنیا کے 21 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
اس کے علاوہ اس میچ میں کرس گیل کے پاس لارا کا مزید ایک ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔
برائن لارا نے 299 میچوں میں 10405 رنز بنائے ہیں جبکہ گیل نے 299 میچوں میں 10397 رنز بنائے ہیں اور لارا سے محض 8 رنز دور ہیں اور انہیں لارا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 9 رنز کی ضرورت ہے۔
واضح پہلے یک روزہ میچ میں کرس گیل نے اپنے کریئر کی سب سے سست اننگ کھیلی تھی، انہوں نے 31 گیندوں میں محض 4 رنز ہی بنائے تھے۔
کرس گیل نے رواں برس فروری میں کہا تھا کہ وہ عالمی کپ کے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہو جائیں گے لیکن عالمی کپ کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ تدبیل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
کرس گیل بھارت کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں تھے جبکہ انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔