ETV Bharat / sports

گیل نے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی کو مسترد کیا - قیاس آرائی

ویسٹ انڈیز کے جارح بلے باز کرس گیل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

گیل نے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی کو مسترد کیا
author img

By

Published : Aug 15, 2019, 10:18 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:26 AM IST

ویسٹ انڈیز کے بلے بازکرس کیل نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اب بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاں میں فی الحال ٹیم کا حصہ ہوں جب تک مجھے کسی طرح کا نوٹس نہیں مل جاتا۔

اس سے پہلے ہندوستان کے خلاف بدھ کو تیسرے ون ڈے میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کے 301 ویں میچ میں وہ 301 نمبر کی جرسی پہن کر اترے تھے جبکہ ون ڈے میں وہ 45 نمبر کی جرسی پہن کر کھیلنے اترتے ہیں۔

گیل نے بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں 41 گیندوں میں آٹھ چوكے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے زبردست 72 رن بنائے تھے۔

گیل اس وقت ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اس سیریز کے دوسرے میچ میں برائن لارا کے10،405 رنز کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

Intro:Body:

nazir

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.