ETV Bharat / sports

'انسانی زندگی کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم'

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 7:04 PM IST

بھارتی بلے باز چتیشور پجارا نے دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا ہے کہ موجودہ حالت میں گھر میں رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے اور کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم انسانی زندگی ہے۔

'انسانی زندگی کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم'
'انسانی زندگی کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم'

بھارتی ٹیم میں اپنے صبر و تحمل اور نظم و ضبط کے لئے مانے جانے والے بلے باز چیتشورپجارا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ ضروری گھر میں رہنا ہے۔سب کو اس خطرے کو سمجھنا چاہئے اور انہیں گھروں کے اندر ہی رہنا چاہئے۔مجھے پتہ ہے کہ کافی وقت تک گھر میں رہنا تھوڑا عجیب لگتا ہے لیکن یہ ایک جنگ کی طرح ہے جس سے ہم لڑ رہے ہیں ۔ کرکٹر کے طور پر جو میرے اندر صلاحیت ہے وہ مجھے اسی حالت سے نمٹنے میں مدد کر رہی ہے۔ میں ذہنی طور پر مضبوط ہوں جو مجھے اس صورت میں لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو اس کھیل سے دور رہنا پڑتا ہے۔ خوش قسمتی سے یہ بریک موسم کے آخر میں آیا ہے۔میں رنجی ٹرافی ختم ہونے کے بعد ایک دو ہفتے کے لئے وقفہ لینے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن اب تو وقت اس سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے اب کھیل کب شروع ہوں گے۔ ہم ایک مشکل صورت میں ہیں ۔

پجارا نے کہا کہ جس طرح سے لوگ اس وبا سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ، ایسے میں کھیل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہئے۔یہ وائرس انتہائی خطرناک ہے اس لئے ہمیں ساتھ مل کر اس سے لڑنا ہوگا۔ یہ جنگ جیسی صورتحال ہے۔ سب سے پہلے اس بات کا یقین کرنا ضروری ہے کہ حالات معمول پر آ جائیں اور اس کے بعد کھیل کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

پجارا نے کہا کہ یہ ایسی صورت حال ہے جسے ہم کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں ۔ ہماری زندگی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے اور امید کرتا ہوں کہ ایسا پھر کبھی نہ ہو۔ ہم کھیل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے ہیں ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ چند ماہ میں حالات معمول پر آ جائیں گے اور اس کے بعد ہم کھیل کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں نہ کھیلنے کے بارے میں کہا کہ کسی کو کھیل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہئے کیونکہ انسانی زندگی زیادہ ضروری ہے۔ پجارا فی الحال کسی بھی آئی پی ایل ٹیم میں نہیں کھیل رہے ہیں اور وہ انگلینڈ میں شروع ہونے والی کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے والے تھے لیکن انگلینڈ میں کورونا وائرس سے پوزیشن انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے اور مکمل سیزن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.