ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں: رینا - آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن

آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔

آئی پی ایل کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں: رینا

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 12:40 PM IST

چنئی کے سپر کنگس بیٹسمین سریش رینا کا کہنا ہے کہ 'اب وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کر پا رہے ہیں۔'

دراصل آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونا ہے۔

رینا نے ٹیم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ساتھی مرلی وجے کے ساتھ چنئی کی جرسی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

رینا نے پوسٹ میں لکھا کہ 'میدان میں اترنے کے لئے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور میں ہر منٹ اس کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔ میں آئی پی ایل کا 13 واں سیزن شروع ہونے کا انتظار نہیں کر پا رہا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی سرگرمیاں گزشتہ چار ماہ سے تعطل کا شکار ہیں اور کھلاڑی اپنے گھر میں رہ رہے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی اور آئی پی ایل کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں نے ذاتی سطح پر تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں رینا غازی آباد میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.