ETV Bharat / sports

محمد نبی کی آل راؤنڈر کارکردگی، سینٹ لوسیا کی جیت

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوسیا نے محمد نبی کی بہترین کارکردگی کی بدولت سینٹ کیٹس کو 10 رنوں سے شکست دے دی۔

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:21 PM IST

CPL
CPL

افغانستان کے سرکردہ کھلاڑی محمد نبی کی آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد روسٹن چیس اور اسکاٹ کوگلن کی شاندار گیند بازی کی بدولت سینٹ لوسیا زوکس نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

سی پی ایل میں سینٹ لوسیا اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اس کے تین میچوں میں سے چار پوائنٹس ہیں جبکہ پیٹریاٹس کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر سینٹ لوسیا ٹیم 12 ویں اوورز تک ایک وکٹ پر 102 رنز بنا کر مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن اس کے بلے بازی اس وقت بکھر گئی جب اوپنر آندرے فلیچر (46) آؤٹ ہوئے اور اسکور 18 ویں اوور میں چھ وکٹ پر 137 رنز پہنچ گیا۔

چھٹے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے محمد نبی نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز بنائے اور زوکس کو 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 172 تک پہنچانے میں مدد کی جو اس سی پی ایل میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

آخری دو اوورز میں 32 رنز بنانے والے نبی نے ایک چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس کے بعد افغانستان کے آل راؤنڈر نے چار اوور میں 17 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور پیٹریاٹ کو آٹھ وکٹ پر 162 رن پر روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کوگلین نے 33 رن دے کر چار اور چیس نے 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایک دیگر میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز نے جمائیکا تللاواز کے آندرے رسل کی طوفانی نصف سنچری کے باوجود اپنے کم اسکور کا کامیابی سےدفاع کرتے ہوئے 14 رنز سے جیت درج کی ۔ اس کے ساتھ واریرز کے پاس بھی تین میچوں میں سے چار پوائنٹس ہیں اور وہ مشترکہ سر فہرست ہیں۔

پہلے بیٹنگ کی دعوت کے بعد برینڈن کنگ (29) اور چندر پال ہیمراج (21) کے مابین پہلی وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت کے باوجود واریرس نے 19.1 اوور میں 118 رنز بنائے۔

تلاواز کی جانب سے مجیب الرحمان اور کارلوس بریتھویٹ نے تین تین جبکہ سندیپ لیمیچانے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تلاواز کے سامنے 119 رنز کا ہدف تھا لیکن اس کا اسکور 13 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر 48 ہو گیا۔ رسل نے اپنے مزاج کے مطابق جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لیکن ان کی ٹیم پھر بھی سات وکٹوں پر 104 تک پہنچ پائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.