ETV Bharat / sports

براڈ کا نیا سنگ میل، 500 وکٹ لینے والے ایلیٹ گروپ میں شامل - ونڈیز کی دوسری اننگز

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹ کے حصول کی کامیابی حاصل کرلی ہے 34 سالہ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز منگل کو کریگ بریتھویٹ کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنا 500 واں شکار کیا اور 500 ٹیسٹ وکٹ لینے والے گیند بازوں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے۔ براڈ نے اپنے 140 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

براڈ کا نیا سنگ میل ، 500 وکٹ لینے والے ایلیٹ گروپ میں شامل

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:09 PM IST

براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے گیند باز اور مجموعی طور پر ساتویں گیند باز بن گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے بولر ہیں۔ اس سے قبل جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اینڈرسن کا 500 واں شکار ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ ہی تھےاور براڈ نے بھی بریتھویٹ کو ہی اپنا 500 واں شکار بنایا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹ کے کلب میں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 ، آسٹریلیا کے شین وارن 708 ، ہندوستان کے انل کمبلے 619 ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 589 ، آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ 563 اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش 519 شامل ہیں۔

براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے کے معاملے میں دوسرے بالرز سے سست رہے ہیں ۔ مرلی نے 87 ٹیسٹ ، کمبلے 105 ٹیسٹ ، وارن نے 108 ٹیسٹ ، میک گراتھ 110 ٹیسٹ ، والش اور اینڈرسن نے 129 ٹیسٹ میں 500 وکٹیں مکمل کیں جبکہ براڈ نے 140 ٹیسٹ میں 500 وکٹیں مکمل کیں۔چھ فٹ پانچ انچ قد والے براڈ نے دسمبر 2007 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ براڈ کو ونڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا جس پر براڈ نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ہار گیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میں براڈ کو ٹیم میں جگہ ملی اور دونوں اننگز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے یہ میچ جیتا۔ انہوں نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ اپنی وکٹ کی تعداد 497 کرلی تھی ۔ انہوں نے ونڈیز کی دوسری اننگز میں اپنی تیسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے 500 وکٹیں مکمل کیں۔براڈ کی پہلی وکٹ چمنڈا واس ، 100 ویں وکٹ پرسنا جئےوردھنے ، 200 ویں وکٹ کرس راجرز ، 300 ویں وکٹ اسٹیون اسمتھ ، 400 ویں وکٹ بی جے واٹلنگ اور 500 ویں وکٹ بریتھویٹ رہے۔

سب سے کم گیندوں میں 500 وکٹیں مکمل کرنے کے لحاظ سے براڈ تیسرے نمبر پر رہے۔ ان کے بعد میک گراتھ اور اینڈرسن ہیں۔

500 وکٹیں لینے میں گیندوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

25528 گلین میک گراتھ

28150 جیمز اینڈرسن

28430 اسٹورٹ براڈ

28833 کورٹنی والش

29511 متھیا مرلی دھرن

30200 شین وارن

32959 انل کمبلے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.