ETV Bharat / sports

ٹریوس ہیڈ کی سنچری, آسٹریلیا 467 رنوں پر ڈھیر

author img

By

Published : Dec 27, 2019, 8:04 PM IST

ٹریوس ہیڈ کی شاندارسنچری اور کپتان ٹم پین کی نصد سنچری کی بد ولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن 467 رنوں کا تشفی بخش اسکور کھڑا کیا۔

ٹریوس ہیڈ کی سنچری, آسٹریلیا 467 رنوں پر ڈھیر
ٹریوس ہیڈ کی سنچری, آسٹریلیا 467 رنوں پر ڈھیر

ٹریوس ہیڈ (114) کی شاندار سنچری اور کپتان اور وکٹ کیپر ٹیم پین (79) کی زبردست اننگز اور ان کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 150 رنز کی شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 467 کا بڑا اسکور بنا لیا۔

اسٹمپس تک محض 44 رن کے اسکور پر نیوزی لینڈ کے 2 وکٹ بھی گرا دیے۔آسٹریلیا نے صبح چار وکٹ پر 257 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 155.1 اوورز میں 467 رنز بنائے۔

ٹریوس ہیڈ نے اپنی 25 رنز کی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے شاندار سنچری لگائی ۔ انہوں نے 234 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے کی مدد سے 114 رن بنائے اور وہ نیل ویگنر کی گیند کا شکار ہوئے۔ ٹیسٹ کیریئر میں یہ ان کی دوسری سنچری تھی۔

کپتان پین نے بھی 138 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز سے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری اننگز میں نو چوکے لگائے۔

پین اور ٹریوس نے مل کر چھٹے وکٹ کے لئے زبردست 150 رنز کی شراکت کی۔سابق کپتان ا سٹیون ا سمتھ 77 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 85 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 242 گیندوں کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ان کا وکٹ بھی ویگنر نے نکالا۔ اس کے علاوہ جیمز پیٹنسن نے ناٹ آؤٹ 14 رن بنائے۔بلے بازی کرنے آئی نیوزی لینڈ ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی اور ٹیم کے 23 رن کے اسکور پر ٹام بلڈیل محض 15 رن پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔

پہلے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے کپتان کین ولیمسن بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور 16 رن بعد صرف 9 رن کے ذاتی اسکور پر پیٹنسن کی گیند پر کیپر پین کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد بلےبازي کرنے آئے راس ٹیلر نے پھر ٹام لاتھم کے ساتھ اپنی ٹیم کو دن کے اختتام تک کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔ ٹیلر 2 رنز اور لاتھم 9 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 7 اوورز میں محض 8 رنز دے کر ایک وکٹ لیا اور جیمز پیٹنسن نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.