ETV Bharat / sports

تھوک کے استعمال پر پابندی لگنا چاہئے: پرساد

ہندوستانی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کا خیال ہے کہ کورونا سے پیدا موجودہ صورت حال میں گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگا دینی چاہئے۔

Bowlers should be banned from using sweat and saliva: MSK Prasad
تھوک کے استعمال پر پابندی لگنا چاہئے: پرساد
author img

By

Published : May 17, 2020, 4:48 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک استعمال کرنے کے متعلق بحث چھڑی ہوئی ہے۔متعدد گیند بازوں کی بھی اس بارے میں رائے مختلف ہے۔

اگرچہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تھوک کی جگہ مصنوعی مادہ کے استعمال پر بحث کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

پرساد نے اسٹار اسپورٹس کے تیلگو شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ کھیل کے قوانین تو یہ کہتے ہیں کہ گیند کو چمکانے کے لئے آپ باہر سے کسی بھی مادہ کا استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنا گیند سے چھیڑ چھاڑ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی لہذا کئی بار گیند کو چمکانے کے لئے پسینے اور تھوک کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن موجودہ صورت حال میں اس پر روک لگانی چاہئے اور آئی سی سی کو گیند پالش کے لئے دیگر اختیارات کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

اس سے پہلے ہندستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اشیش نہرا نے گیند پر تھوک کے استعمال کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ اس پر پابندی لگانا گیند بازوں کو قتل کرنے جیسا ہوگا جبکہ دیگر سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے اس کے استعمال پر روک لگانے کی مانگ کی تھی اور اسے کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے خطرہ بتایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.