ETV Bharat / sports

گیند بازوں کو ٹیسٹ کی تیاری کے لیے دو ماہ درکار: آئی سی سی

author img

By

Published : May 24, 2020, 9:52 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ 'ٹیسٹ کرکٹ شروع ہونے پر گیند بازوں کو زخمی ہونے سے بچنے کے لیے دو ماہ تیاری کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

آئی سی سی
آئی سی سی

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں لیکن کچھ ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی دینی شروع کر دی ہے جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی شدہ کرکٹ کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں اور اپنے رکن ممالک کو ان پر عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔

آئی سی سی ہدایات کا مقصد کرکٹ کو تمام سطحوں کمیونٹی، گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر شروع کرنا ہے۔

کرکٹ کے عالمی ادارے نے کہا کہ 'طویل وقت سے کھیل ٹھپ ہونے کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر گیند بازوں کے زخمی ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، آئی سی سی نے تمام ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے دورے پر بڑا دستہ بھیجنے اور گیند بازوں پر احتیاط برتے۔

آئی سی سی نے کہا کہ 'ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے گیند بازوں کو کم از کم 8 سے 12 ہفتے تیاری کرنے کی ضرورت ہے، عالمی ادارے کے مطابق یک روزہ اور ٹی 20 کے لیے گیند بازوں کو 6 ہفتے تیاری کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.