بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو ملتوی کرنے کے 24 گھنٹے بعد ہفتہ کو گھریلو میچ بھی اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ پے ٹی ایم ایرانی کپ، سینئر خاتون یک روزہ ناک آؤٹ، وجے ٹرافی، سینئر خاتون ون ڈے چیلنجر، خواتین انڈر -19 ون ڈے ناک آؤٹ، خواتین انڈر -19 ٹی -20 لیگ، سپر لیگ اور ناک آؤٹ، خواتین انڈر -19 ٹی -20 چیلنجر ٹرافی، خواتین انڈر -23 ناک آؤٹ اور خواتین انڈر -23 ون ڈے چیلنجر کو اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو بھی 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی معطل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔