بھارتی کرکٹ ٹیم کو بلندیوں تک لے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان ایم ایس دھونی سنہ 1981 میں جھارکھنڈ کے دارالحکومے رانچی میں پیدا ہوئے تھے۔
ایم ایس دھونی نے قومی کرکٹ ٹیم کو آج دنیا کی سب سے مضبوط ٹیم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
دھونی کی 39 ویں سالگرہ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'سالگرہ مبارک ہو ماہی بھائی، خدا آپ کو ہمیشہ خوشحال اور صحت مند رکھے۔'
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ 'سالگرہ مبارک ہو نوجوان، ہمارے پاس ایک بہترین لیجینڈ ہے۔
آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا کہ 'کرکٹ آرمی کے لیے مشعل راہ اور دشمنوں کے خلاف پہلی صف میں کھڑے والے جانباز مہندر سنگھ دھونی کو سالگرہ مبارک۔
اس کے علاوہ بی سی سی آئی نے بھی دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔