ETV Bharat / sports

عثمان شنواری اور فہیم اشرف کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا آسٹریلیائی بگ بیش لیگ سے معاہدہ بطے پایا۔

عثمان شنواری اور فہیم اشرف کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ
عثمان شنواری اور فہیم اشرف کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 11:29 PM IST

پاکستان کے دونوں کرکٹرشنواری اور اشرف بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔ بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک کھیلی جا ئے گی۔ میلبورن رینیگیڈز 19 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔

عثمان شنواری مسلسل دوسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے۔ گزشتہ سیزن میں عثمان شنواری کی پرفارمنس شاندار رہی تھی۔

انہوں نے چھ اعشاریہ ایک چار کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی جبکہ ان کی اوسط بولنگ اسپیڈ 151 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے اور ان کا کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوا ہے۔

عثمان شنواری بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کے ہیری گیرنی لیں گے۔

عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اگر انہیں ٹیم میں منتخب کر لیا جاتا ہے تو عثمان شنواری کو بگ بیش کے میچز چھوڑنا پڑ سکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا پہلی مرتبہ معاہدہ ہوا ہے۔ وہ میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی 8 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ افغانستان کے محمد نبی لیں گے۔

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ان دنوں کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں حصہ لے رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.