ETV Bharat / sports

بھارتی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا - ڈاکٹر ابھیجیت سالوی

ٹیم کے ڈاکٹر ابھیجیت سالوی نے کہا کہ ہمیں 26 جنوری کی رات سے 27 جنوری کی صبح تک ہوٹل پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ٹیم کے ایک رکن نے بی سی سی آئی سے کورونا سے متعلق ہدایات ملنے کی تصدیق کی ہے۔

Before entering the hotel, the Indian players will have a corona test
ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 10:58 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ چنئی میں ٹیم ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز پانچ فروری سے چنئی میں شروع ہو رہی ہے۔

اس کے مد نظر ٹیم کے ڈاکٹر ابھیجیت سالوی نے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ انھیں نیگیٹیو رپورٹ کے ساتھ نئے بایو محفوظ ماحول (بایو ببل) میں داخل ہونا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق رسمی کاروائی کو پورا کرنے کے لیے 27 جنوری کی صبح تک کا وقت دیا گیا ہے۔

سالوی نے کہا کہ ہمیں 26 جنوری کی رات سے 27 جنوری کی صبح تک ہوٹل پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ٹیم کے ایک رکن نے بی سی سی آئی سے کورونا سے متعلق ہدایات ملنے کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کھلاڑیوں کے آسٹریلیا سے لوٹنے کے فوراً بعد ہی بی سی سی آئی نے کورونا ٹیسٹ سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں، جہاں وہ بایو محفوظ ماحول میں تھے۔ تمام کھلاڑیوں کو ہوم کوارنٹائن میں رہنے کی بھی صلاح دی گئی ہے۔ دبئی میں آئی پی ایل سے اب تک بھارتی کھلاڑیوں کا تقریباً 30 بار کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.