ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کورونا گائیڈ لائن پر بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ - آئی پی ایل سیشن کے لیے بائوببل پروٹوکول

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا ہے جس میں آئندہ آئی پی ایل سیشن کے لیے بائوببل پروٹوکول اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک بائوببل سے دوسرے بائوببل میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

bcci's big decision on corona guideline before ipl 2021
کورونا گائیڈ لائن پر بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:44 PM IST

بی سی سی آئی نے خصوصی طور پر ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیم کو بڑی راحت دی ہے، اس وقت دونوں ٹیمیں سیریز کھیل رہی ہیں اور ایسے میں بی سی سی آئی نے ہندوستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بغیر کوارنٹائن سے گزرے آئی پی ایل فرنچائزی کے بائوببل میں داخلے کی اجازت دی ہے جبکہ دیگر حالات میں چاہے کھلاڑی ہوں، فرنچائزی مالک، منیجمنٹ کے ارکان، کمنٹیٹر یا میچ افسران سبھی کو سات دن کے لازمی کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

بی سی سی آئی نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے لئے جو بائو ببل بنایا گیا ہے اس سے آنے والے کھلاڑی کوارنٹائن سے گزرے بغیر فرنچائزی کے ساتھ جڑ سکتے ہیں، اگرچہ اس کے لیے انہیں ٹیم ہوٹل میں سیدھے ٹیم بس یا چارٹر فلائٹ سے آنا ہوگا۔

نوٹ کے مطابق اگر نقل و حمل سے متعلق انتظامات بی سی سی آئی کے چیف ہیلتھ افسر کے مطابق ہوتے ہیں تو کھلاڑی سیدھی فرنچائیزی کے بائو ببل میں شامل ہوسکتے ہیں اور انہیں کوارنٹائن یا کورونا ٹسٹ (آر ٹی پی سی آر) کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اگرچہ فرنچائزی کے افسران نے کہا ہے کہ ببل ٹو ببل ضابطے تبھی نافذ ہوں گے جب وہ چارٹر فلائٹ سے آئیں گے، بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے ان ٹیموں کو راحت ملی ہے جو بیرونی ممالک بائوببل سے کھلاڑیوں کے آنے کا انتظار کررہی ہیں۔

ان میں سے ایک جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز ہے، بی سی سی آئی کی جانب سے کل 12 بائو ببل بنائے جائیں گے، جن میں سے آٹھ فرنچائزی اور سپورٹ اسٹاف کے لئے ہوں گے، دو میچ افسران اور میچ منیجمنٹ ٹیم، جبکہ دو براڈ کاسٹ کمنٹیٹر اور کرو کے لئے ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس کے افسران اور آپڑیٹنگ ٹیمیں کسی بائو ببل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ اس کے سبب بی سی سی آئی کے افسران کسی بھی کھلاڑی، ٹیم کے سپورٹ، میچ منیجمنٹ ٹیموں اور براڈ کاسٹر کرو کے ساتھ انفرادی طور پر بات چیت نہیں کرسکیں گے۔ جو ٹیم مالک ببل کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہیں ٹیم ہوٹل میں سات دن تک کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.