بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے انڈین پریمئیر لیگ پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے مقررہ وقت پر انعقاد کے لئے پرُعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اتنا ضرور ہے کہ آئی پی ایل کی مقررہ تاریخ میں تبدیلی متوقع ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ابھی واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر انڈین پریمئیر لیگ کا انعقاد کسی بھی وجہ سے منسوخ کیا جاتا ہے تو بی سی سی آ ئی کے پاس اتنا وقت ہے کہ تبدیل شدہ تاریخ پر اس کو کامیا بی سے انعقاد کراجاسکتا ہے۔
اس سلسلے میں اب تک کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں اس پر تبدیلی خیال جائے گا۔
بی سی سی آئی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کیس پر گیری نظر رکھی جا رہی ہے۔ کوروناوائرس کے سلسلے میں ماہرین سے بھی مشورہ لیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امید ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کا انعقاد مقررہ وقت پر ہی کیا جا ئے گا۔
واضھ رہے کہ کوروناوائرس کے سبب بین الاقوامی اور قومی کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان ہونے والا ٹوکیو والمپکس کے انعقاد پر بھی خطرے منڈلانے لگے ہیں