بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آ ئی) کے صدر اورسابق کپتان سوروگنگولی نے کہاکہ کورونا وائرس کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کی جا سکتا ہے۔ اس سے بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوائزاری جاری ہونے کے بعد بی سی سی آ ئی بھی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی اور گھریلو سطح کے تمام مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوروگنگولی نے کہاکہ جہاں تک آ ئی پی ایل کا سوال ہے تو اس کے بارے میں تقریباًواضح طور پر ملتوی کرنے کااشارہ کردیاگیا۔ آئی پی ایل گورننگ باڈی کی میٹنگ کے بعد یہ اور واضح ہو جائے گا۔
بی سی سی آ ئی کے صدر کاکہنا ہے کہ انڈین پریمئیرلیگ کے انعقاد سے زیادہ ضروری شیدائیوں کی حفاظت کا خیال رکھنا ہے۔ آئی پی ایل کی تمام فرائنچائزی کے ساتھ ہم جائیں گے۔ فرانچائزی بھی آ ئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا من بنا لیا ہے۔
دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔