ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی کی روہت، ایشانت اور دیپتی کو مبارکباد - وراٹ کوہلی

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما ، فاسٹ بولر ایشانت شرما اور خاتون ٹیم کی آل راؤنڈر دیپتی شرما کو قومی کھیل ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

بی سی سی آئی کی روہت، ایشانت اور دیپتی کو مبارکباد

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:46 PM IST

جمعہ کو مرکزی وزارت کھیل نے قومی کھیل ایوارڈز کا اعلان کیا تھا جس میں روہت شرما کو کھیل رتن جبکہ ایشانت اور دیپتی کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کا اعلان کیا گیا۔

بی سی سی آئی کے علاوہ یوراج سنگھ، روی شاستری، سریش رینہ، متھالی راج، ڈبلیو وی رمن، شیکھر دھون، محمد کیف، اجنکیا رہانے، ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز نے بھی قومی کھیل ایوارڈ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا کہ روہت کو ملک کا اعلیٰ ترین کھیل ایوارڈ کھیل رتن ملنے پر دلی مبارکباد۔ وہ ہندوستانی ٹیم کے چوتھے کرکٹر ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔ ’’ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ روہت، سچن تندولکر ، مہندر سنگھ دھونی اور کپتان وراٹ کوہلی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ روہت نے گزشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں 648 رنز بنائے تھے اور ریکارڈ سنچری بنائی تھی۔ اس سے قبل روہت کو 2019 میں آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ کے سال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی نے اشانت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ارجن ایوارڈ ملنے پر ٹیم کے سینئر ٹیسٹ بولر ایشانت کو نیک خواہشات۔ اسی طرح چلتے رہیں۔‘‘

اشانت ایشیا سے باہر ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیز ترین ہندوستانی تیز گیند باز ہیں۔ انہوں نے اب تک ٹیسٹ کیریئر میں 297 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ ہندوستانی فاسٹ بالرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اشانت نے گزشتہ سال چھ ٹیسٹ میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے دیپتی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’آل راؤنڈر دیپتی کو ارجن ایوارڈ ملنے پر مبارکباد۔ آپ اس طرح نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں۔‘‘

دیپتی ون ڈے میں سب سے تیز 1000 رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں۔ وہ واحد ہندوستانی اسپنر ہیں جنہوں نے ون ڈے میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی کو اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ ون ڈے اور ٹی 20 میچوں میں 34 وکٹیں لے چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.