تمیم اقبال کی ناٹ آؤٹ سنچری اور لیٹن داس کے 176 رنوں کی ریکارڈ ساز شراکت داری کے بعد محمد سیف الدین کی شاندار بالنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 123 رنوں سے شکست دے دی ۔
اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 0۔3 سے وائٹ واش کردیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھٹد کے تحٹ زمبابوے کو 43 اوورز میں 342 رنوں کا مشکل ہدف ملا۔
زمبابوے کی ٹیم شروعات سے ہی لڑکھڑا تی رہی ۔ اوپننگ بلے باز کامونھوکاموا صرف چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد زمبابوے کی اننگز بڑے ہدف کے تعاقب میں سنبھل نہ سکی اور 37.3 اوورز میں 218 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے سکندررضا 50 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 61 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ اس کےعلاوہ مادہیوری(42 رن) ، کپتان سین ولیمنس(30 رن ) اور چھاکاباوا(34 رن) بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین نے 41 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آ ؤٹ کیا۔ اس کے علاہو تیجل الاسلام کو دو جبکہ مشرفی مرتضیٰ،مستفیظ الرحمن اور عافیف حسین کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال اور لیٹن داس نے پہلے وکٹ کےلئے ریکارڈ ساز شراکت داری کرتے ہوئے 291 رن جوڑے۔
لیٹن داس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 16 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 176 رنوں کی اننگز کھیل کر آ ؤٹ ہوئے۔
دوسری طرف تمیم اقبال نے 109 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 128 رن بنا ئے۔
میچ کے 43 اوورز مکمل ہونے کے بعد بارش شروع ہو گئی۔ اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 322 رن بنا ئی تھی۔
بارش بند ہونے کے بعد امپائروں نے 43۔43 اوورز کے میچ کرانے کا فیصلہ کیا۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو 43 اوورز میں 342 رنوں کا ہدف ملا۔