ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے تھے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری افغان ٹیم نے شروعات سے ہی سست رفتاری سے رنز بنائے اور یہی سست رفتاری ان کی شکست کی وجہ بنی۔
افغانستان کی جانب سے کپتان گلبدین نائب نے 47 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگ بہت سست رہی انہوں نے 75 گیندیں کھیلیں، جبکہ سمیع اللہ شینواری نے 49 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا، گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف بہترین بلے بازی کرنے والے محمد نبی اس میچ میں صفر رن پر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار گیند بازی کی اور پانچ بلے بازوں پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مستفیض الرحمن نے دو، محمد سیف الدین اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے ایک مرتبہ پھر بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 51 رنز بنائے جبکہ مشفق الرحیم نے 83 رنز بنائے۔
شکیب نے رواں عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا اور نصف سنچر بنائی اس کے علاوہ افغانستان کے پانچ بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔
اس کے علاوہ مصدق حسین نے آخری اوورز میں تیزی سے رنز بنائے اور چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اس میچ میں بھی شاندار نصف سنچری بنائی، انہوں نے 69 گیندوں میں 51 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے 83 رنز کی اننگ کھیلی۔
اس کے علاوہ تمیم اقبال نے 36 رنز اور محمود اللہ نے 27 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 10 اوورز میں 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان گلبدین نائب نے 2، محمد نبی اور دولت زدران نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔