ETV Bharat / sports

سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان - بنگلہ دیش

رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا دورے کے لیے بنگلہ دیش کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس میں شکیب الحسن کو آرام دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 8:13 PM IST

عالمی کپ میں چھپی رستم ثابت ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کی قیادت مشرف مرتضی کریں گے۔

عالمی کپ کے دوران خبریں گشت کرہی تھیں کہ ٹورنامنٹ کے بعد مشرف کپتانی چھوڑ دیں گے لیکن بورڈ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں کپتان برقرار رکھا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ اینڈ ویلز میں منعقد ہونے والے عالمی کپ 2019 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

شکیب الحسن نے عالمی کپ میں 8 میچوں میں 60 رنز بنائے تھے جبکہ 12 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، شکیب عالمی کپ میں کپ میں 600 سے زائد رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

شکیب کے علاوہ لٹن داس کو بھی اس دورے پر آرام دیا گیا ہے ان دونوں کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز انعام الحق اور اسپنر تیج الاسلام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا دورے پر بنگلہ دیش تین یک روزہ میچ کھیلے گی جو ایم پریم داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا پہلا میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ٹیم اس طرح ہے۔
مشرف مرتضی(کپتان)، تمیم اقبال، سومیہ سرکار، انعام الحق، محمد بجوئے، مشفق الرحیم، محموداللہ، مصدق حسین، شبیر رحمان، مہدی حسن، تیج الاسلام، روبیل حسین، سیف الدین اور مستفیض الرحمن۔

Intro:Body:

dsfaf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.