ETV Bharat / sports

کائل میئرس کی تاریخی اننگ، ویسٹ انڈیز کی جیت - ویسٹ انڈیز

کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں کائل میئرس (ناٹ آوٹ 210 رنز) کی شاندار ڈبل سنچری اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کائل میئرس کی تاریخی اننگ
کائل میئرس کی تاریخی اننگ
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:42 PM IST

بنگلہ دیش کے 395 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کائل میئرس کی ڈبل سنچری کی مدد سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس جیت کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت 60 پوائنٹس ملے۔

بنگلہ دیش نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز 8 وکٹ پر 223 رن پرڈکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کے سامنے جیت کے لیے 395 رنز کا مشکل ہدف مقرر کیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 59 رن پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس وقت بنگلہ دیش کی جیت کی امید نظر آنے لگی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے اور میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 285 رنز جبکہ بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔

اس نازک حالت میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے کائل میئرس نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور ویسٹ انڈیز کو ایک ناممکن نظرآنے والی جیت سے ہمکنار کیا۔ ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں سے جیت درج کی۔

ایشیاء کی سرزمین پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ میئرس نے 310 گیندوں پر 20 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 210 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کائل میئرس اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا شاندار ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے چوتھی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے تیسرے اور ٹیسٹ تاریخ کے چھٹے بلے باز بن گئے۔

کھیل کے آخری دن اینکرماہ برونر نے 15رنز اور کائل میئرس نے 37 رنز کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ ہدف کافی دور تھا اور ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو ٹک کر کھیلنا تھا۔ ایسی صورتحال میں کوئی بھی ٹیم ڈرا کے لیے کھیلتی لیکن میئرس کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔ انہوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور بنگلہ دیش کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے ان پر دباؤ بنایا۔

میئرس اور برونر نے چوتھے وکٹ کے لیے 216 رنز کی میچ فاتح پارٹنرشپ کی۔ اس شراکت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔

اس دوران بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے برونر کو ایل بی ڈبلیو کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ویسٹ انڈیز کا چوتھا وکٹ 275 کے اسکور پر گرا۔ برونر نے 245 گیندوں پر 86 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ جرمین بلیکووڈ 9 رنز بنا کر ٹیم کے 295 کے اسکور پر پانچویں بلے باز کے طور پر آوٹ ہوگئے۔

کائل میئرس نے جوشووا ڈی سلوا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 100 رن کی رفاقت کی اور ویسٹ انڈیز کی جیت کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ اس شراکت میں سلوا کا تعاون صرف 20 رنز تھا۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میئرس کی بلے بازی کتنی زبردست تھی۔

سلوا ٹیم کے 392 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 20 رن میں دو چوکے لگائے۔ کیمر روچ کھاتہ کھولے بغیر 394 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔

میئرس نے رہکیم کارنوال کے ساتھ مل کر ٹیم کو کامیابی کی دہلیز پر پہنچایا۔ انہوں نے ڈیبیو ٹسٹ میں پانچواں سب سے بڑا اسکور بنایا جبکہ کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بلے باز بنے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایشیائی سرزمین پر سب سے بڑی جیت ہے اور ٹیسٹ تاریخ کی اوور آل پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔

  • میچ کا مختصر اسکور:
  • بنگلہ دیش پہلی اننگ: 430 آل آؤٹ
  • ویسٹ انڈیز پہلی اننگ 259 آل آؤٹ(بنگلہ دیش کو 169 رنز کی برتری)
  • بنگلہ دیش دوسری اننگ 8 وکٹ پر 223 رنز پر ڈکلیئر(ویسٹ انڈیز کو 395 رنز کا ہدف)
  • ویسٹ انڈیز دوسری اننگ: 7 وکٹوں پر 395 رنز

ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.