ETV Bharat / sports

'نڈر کرکٹ سےٹیسٹ میں نمبر ایک مقام ممکن '

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کے کھلاڑی نڈر کھیلیں تو ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ایک مقام حاصل کر سکتی ہے۔

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 10:05 PM IST

'نڈر کرکٹ سےٹیسٹ میں نمبر ایک مقام ممکن '
'نڈر کرکٹ سےٹیسٹ میں نمبر ایک مقام ممکن '

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے سال 2016 میں مصباح الحق کی کپتانی میں ایم آر ایف ٹائرس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا ۔

انہوں نے دی نیشن میں کہا ہے کہ ہم صرف اپنے ملک اور گھریلو سریز میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ایک مقام حاصل نہیں کرسکتے ۔

اس کے لئے ہمیں غیر ممالک میں کھیلے جانے والی سریزوں میں بھی غیر معمولی نتائج حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر ٹیم کا ہر کھلاڑی نڈر کھیلے اور اپنی کارکردگی برقرار رکھے تو کوئی بھی ہمیں اپنا ہدف حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔ پاکستان کو اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے دورے میں دونوں ٹسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اظہر نے تسلیم کیا کہ وہ اور مصباح الحق دونوں ہی دفاعی نقطہ نظر رکھتے تھے لیکن یہ سب کچھ حالات کو دیکھتے ہوئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں متوازن ہوکر بیٹنگ کرتا ہوں اور وقت لیتا ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں جارحانہ کپتان نہیں ہوں۔ دبئی میں اگر تیز گیند باز گیند بازی کرتا ہے تو آپ سلپ میں چار کھلاڑی نہیں رکھ سکتے۔ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے جہاں فلیٹ پچوں پر متوازن ہوکر کھیلنا پڑتا ہے۔

اظہر نے کہا کہ میں دفاعی نقطہ نظر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔کھلاڑیوں کو پرسکون دماغ اور بغیر کسی دباؤ کے کھیلنا ہوگا ۔ تمام کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ آپ دباؤ میں نہیں کھیل سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.